بشکیک سے 55 طالبات اور 150 طلبہ کراچی پہنچ گئے

ڈاکٹر بننے کے لیے کرغزستان جانے والے ہزاروں طلبہ و طابات کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں یہ طلبہ پروازوں کے ذریعے وطن پہنچ رہے ہیں – بشکیک سے 205 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 6260 کراچی پہنچ گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر افراد نے طلبہ کا واپسی پر استقبال کیا۔
کراچی ایئر پورٹ پر طلبہ کے اہلخانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے -بچے گھر والوں سے مل کر روپڑے ۔بشکیک سے پی آئی اے کی جانب سے مرحلہ وار لاہور، اسلام آباد، پشاور اور ملتان کیلئے بھی خصوصی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ بشکیک سے کئی پروازوں کے ذریعے پاکستانی طلبہ وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت طلبہ کی واپسی سے متعلق مسلسل رابطے میں رہی، کرغزستان سے پاکستان تک سفر کا انتظام صوبائی حکومت نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ طالب علموں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا، 205طالب علموں کی واپسی ہوگئی ہے جن میں 55 لڑکیاں اور 150 لڑکے شامل ہیں، 99 طالبعلموں کا تعلق کراچی جبکہ دیگر طلبہ علموں کا تعلق سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔طلبہ نے وطن واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان