بشریٰ عمران اپنی خواہش اور درخواست پر اڈیالہ جیل منتقل

جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 3 کیسز میں سزا دی گئی تو بشریٰ بی بی کو اڈیالہ کی بجائے بنی گالہ میں ہاؤس اریسٹ کردیا گیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ عمران خان کی اہلیہ کو بھی جیل میں ہی رکھا جائے آج اس درخواست پر فیصلہ آگیا -بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا،بشریٰ بی بی کو 190ملین پاﺅنڈ ریفرنس سماعت کے بعد اڈیالہ جیل میں ہی روک دیا گیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ اردو کرانیکل کے مطابق بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔آج بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت کے لئے بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل لے جایا گیا تھا، سماعت کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل روک لیا گیا۔بشری بی بی آج سے اڈیالہ جیل میں ہی قید رہیں گی،بشری بی بی کا سامان آج شام تک سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ منتقل کر دیا جائے گا۔یہ پاکستانی کی تاریخ کا شائید پہلا واقعہ ہوگا جب ملک کی اہم ترین شخصیت کی اہلیہ نے خود گھر کی بجائے جیل میں رہنے کے لیےعدالت میں درخواست دائر کی ہو –

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں