ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مسلم لیگ نون ایک سال سے الزام عائید کررہی ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور سہیلی فرحت شہزادی پاکستان سے کروڑوں روپے لے کر دبئی نکل گئی ہیں جن کو واپس لایا جائے گا –
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع ایف آئی اے کاکہناہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے ،فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈوارنٹ حاصل کئے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق فرحت شہزادی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے اکاؤنٹس سے کروڑوں کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئی تھیں۔حکومت کا یہ بھی الزام ہےکہ فرح گوگی کو پیسے دلوانے کے پیچھے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھا –