بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے پاکستان چھوڑ دیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی جاننے والی فرح خان پیر کی صبح دبئی روانہ ہوگئیں۔

فرح خان کے شوہر جمیل گجر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی ملک چھوڑ چکے تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق فرح پیر کی صبح 3 بجے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

Image Source: The Current

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وہ کسی کو بھی ملک چھوڑنے سے نہیں روک سکتے جب تک کہ کوئی اتھارٹی کوئی حکم جاری نہ کرے۔

پنجاب کے سابق گورنر چودھری محمد سرور نے بھی ایسے ہی دعووں کی بازگشت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے بھاری رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سابق گورنر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ٹرانسفر اور پوسٹنگ شفاف طریقے سے ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن نے بشریٰ بی بی کی سہیلی کو سابق خاتون اول پر تنقید کے لیے کچھ نہ ملنے پر نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرح خان نے کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھا اور نہ ہی وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی