بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے خاموشی توڑ دی

پاکستان تحریک انصاف اس وقت سخت دباؤ میں ہے چاروں اطراف سے اپوزیشن پی ٹی آئی پر حملہ آور ہے اور اسی سلسلے کا نشانہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست خاتون فرح خان بھی بن رہی ہیں جن پر الزام عائید کیا جا رہا ہے کہ انھوں نے 2018 کے ایکشن کے بعد اپنے اثاثوں میں غیر معمولی اضافہ کیا نے فرح خان چند روز قبل دوبئی روانہ ہوگئی تھیں اب وہاں سے انھوں بدعنوانی کے الزامات کے بعد آخر کار خاموشی توڑ دی ہے ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے اور اپنے خاندان کے حوالے سے تمام الزامات اور پھیلائی گئی افواہوں کی مکمل مذمت کرتی ہوں،فرح خان، نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا۔

کہ میں نے نہ تو خود کو سیاست میں شامل کیا ہے اور نہ ہی وہ کبھی حکومتی معاملات میں مداخلت کرنے کی پوزیشن میں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے کردار کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے انہیں اپنی بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے۔ میرے شوہر ہمارے کاروبار کے حوالے سے اپنا بیان پہلے ہی دے چکے ہیں۔

فرح خان نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان کے ساتھ بدعنوانی کے الزامات میں جڑے ہوئے ہیں ان سب نے اس کی مذمت کی ہے -انھوں نے کہا

“خدا کے واسطے! برائے مہربانی افواہیں پھیلانا بند کریں اور مجھے اور میرے خاندان کو ایسی افواہوں سےمت جوڑیں ۔”

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں