آج شوبز میں جانے والی اولاد پر ماں باپ فخر کرتے ہیں مگر 40 سال پہلے ایسا ماحول نہیں تھا -ٹی وی پر جانے والی عورت کو بری نظر سے دیکھا جاتا تھا اور اس کے کردار پر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی تھیں مگر اس دور میں بھی چند خواتین اپنے والدین کی مرضی اور منشا کے خلاف ٹی وی ڈراموں میں آنے لگیں تھیں ان میں سے کئی کے گھر والوں نے ان سے تعلق ناطہ ختم کردیا تھا -بشریٰ انصاری کا شمار بھی ان ہی خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی کے آغاز سے ہی میڈیا پر آنا شروع کردیا تھا مگر آج ان کی بہن نے حیران کن باتیں بیان کیں -اداکارہ اسما عباس نے بشرٰی انصاری کے شوبز میں آنے کی کہانی کے پیچھے گھر والوں کے ری ایکشن کے بارے میں بات کی ۔
اسما عباس، اداکارہ بشریٰ انصاری کی چھوٹی بہن ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بشریٰ انصاری کی شوبز میں آنے سے پہلے کی مشکلات پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ ان کے والد بہت سخت مزاج تھے، بیٹیوں کو مغرب کے بعد گھر سے باہر رہنے کی قطعا اجازت نہیں تھی۔ بشریٰ باجی کو شوبز میں آنے کیلئے بہت سختیاں جھیلنی پڑیں۔ ان کی والد صاحب نے بہت بے عزتی بھی کی حتی کہ انکی پٹائی بھی کی اور بشریٰ انصاری کو جوتے بھی مارے مگر انھوں نے بھی فیصلہ کرلیا تھا کہ شو بز کبھی نہیں چھوڑیں گی – انہوں نے بتایا کہ بشریٰ انصاری نے جب شوبز میں اپنا پہلا پروجیکٹ مکمل کیا تو والد صاحب نے ان کے ساتھی اداکاروں کی بھی خاصی بے عزتی کی ، مگرباجی نے والد صاحب کی سختیوں سے بچنے کا یہ طریقہ نکالا کہ پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کر لی۔جس کے بعد ان کے والد بےبس ہوگئے اور پھر بشریٰ انساری آزادی کے ساتھ ٹی وی میں کام کرنے لگیں –
بشریٰ باجی کو شوبز میں آنے پر والد نے پیٹا تھا ؛اسماعباس
25
previous post