بشرٰی بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس آگئیں ؛زہر کے اثرات نہیں ملے

بشریٰ بی بی نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ ان کو کھانے میں 2 بار زہر دیا گیا ہے جس پر ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا جس پر عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی آج عدالت کو حکومت کی جانب سے مکمل بریف کیا گیا –

بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے باعث میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کرا لئے گئے ہیں اور کیا بشریٰ بی بی ٹھیک ہیں؟سرکاری وکیل عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے شفاء ہسپتال سے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف کی نگرانی میں ٹیسٹ کرائے گئے، بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ زہر سے متعلق کیا ہے؟،جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ زہر کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے۔درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش ہو کر بریف کرنا چاہتی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کچھ غلط نہیں ہوا وہ خیریت سے ہیں ، اس لیے اب کسی سے ملاقات یا عدالت میں پیشی کی ضرورت نہٰیں،ہم درخواست نمٹا رہے ہیں۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا