برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن مستعفی ہو گئے

برطانیہ میں اپنی ہی پارٹی کی جانب سے شدید دباؤ اور کابینہ ارکان کے استعفوں کے سبب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کی رہائشگاہ 10 ڈاوننگ سٹریٹ کے باہر  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں کنزرویٹو پارٹی کی صدارت سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں لیکن نئے پارٹی صدر اور وزیر اعظم کے آنے تک ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا۔۔

برطانیہ کے وزیراعظم پر دو نئی تقریوں کے بعد اپنی ہی پارٹی کی جانب سے شدید دباؤ تھا اور ان کی کابینہ کے 50 کے قریب وزیروں اور مشیروں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے آج ان کو اپنی وزارت عظمیٰ کی کرسی سے الگ ہونا پڑا

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی