برطانیہ کی شہزادی گیبرئیل کے شوہر عالم شباب میں چل بسے

ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے بعد برطانوی شاہی خاندان ایک اور صدمے سے دوچار ہو گیا کہ خاندان کے اہم فرد تھامس کنگسٹن محض 45سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق تھامس کنگسٹنکی شادی صرف 4 سال قبل شہزادی گیبرئیل سے ہوئی تھی ے۔
تھامس کنگسٹن ایک برطانوی کاروباری شخص تھے وہ پرنس اور پرنسس مائیکل کی بیٹی شہزادی گیبرئیل کے ساتھ 2019ء میں شادی کرکے شاہی خاندان کا حصہ بنے تھے۔شاہی خاندان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے شوہر، بیٹے اور بھائی تھامس کنگسٹن کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔ ‘‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ٹام ایک غیرمعمولی انسان تھے، ان کی موجودگی ان کے ہر جاننے والے کے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہوتی۔ وہ ایک خوشیاں بانٹنے والے انسان تھے۔ان کی موت شاہی خاندان کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ دکھ کے ان لمحات میں ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس سوئم اور ملکہ کیمیلا کی طرف سے متوفی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔اس سے قبل شہزادہ چارلس کی اہلیہ لیڈی ڈیانا بھی جوانی میں ہی کار حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں -ان کی وفات کے بعد شاہی خاندان کے لیے یہ دوسرا بڑا صدمہ ہے –

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں