برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

تحریک انصاف کو ایک بات کا کریڈیٹ جاتا ہے کہ اس نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسے پاکستانیوں کو ووٹ کے دن گھر سے نکلنا سکھا دیا جس کی وجہ سے ملک میں اور دنیا میں ان کے ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہوگئی ہے -اس کا اثر اب انگلینڈ میں دیکھنے کو ملا اور اب وہاں زیادہ مسلمان اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے اب دنیا پاکستانیوں کو خاص اہمیت بھی دینے لگی ہے اور ان کی کہی بات پر نوٹس بھی لیتی ہے –
برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی کے مسلم امیدواروں نے بھی میدان مار لیا،برمنگھم کے علاقے لیڈی وُڈ میں لیبر پارٹی کی شبانہ محمود جیت گئیں۔ یہیں سے تعلق رکھنے والے طاہر علی جبکہ عمران حسین بریڈ فورڈ ایسٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔

گلاسگو کے علاقے ساؤتھ ویسٹ سے زبیر احمد نے اپنے حریف کو چت کیا تو بیڈ فورڈ میں محمد یاسین بھی برطانوی پارلیمنٹ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ برمنگھم، مانچسٹر اور بریڈ فورڈ جیسے شہروں کا شمار برطانیہ کے ان علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں مسلمان ووٹروں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے۔ اس سے پہلے جو پارلیمان تحلیل کی گئی، اس میں مسلم اراکین کی تعداد 19 تھی۔ امکان ہے کہ منتخب ہونے والے دارالعوام کے نئے ارکان میں مسلمان سیاستدانوں کی تعداد اور زیادہ ہوجائے گی۔

برطانیہ کی مسلم کمیونٹی نے ’مسلم ووٹ‘ کے نام سے دسمبر 2023ء میں ایک مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد مقامی مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرنا تھا۔جس کا بہت اثر ہوا اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے بڑے برے برج الٹ کر رکھ دیے اور سابق وزیراعظم رشی سونک کی پارٹی حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھی –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے

ماضی کا بدمعاش جنوبی افریقہ میں کھیلوں اور ثقافت کا وزیر بن گیا