برطانوی ہائی کمشنر کی شہباز شریف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن گئے تو عمران خان نے ان کی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کا الزام لگا دیا ان کاکہنا تھا کہ اب غیر ملکی قوتیں پاکستان میں براہ راست مداخلت کریں گے اور آج ان کے ہاتھ اس الزام کو درست ثابت کرنے کا نادر موقع فراہم کردیا کیونکہ آج حکومت کے نئے سربراہ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کو انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور برطانوی حکومت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کیے گئے کام کو سراہا۔

ٹرنر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور “دوطرفہ تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش” کا اظہار کیا۔

منگل کو متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خلیجی ملک کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی اور حکومت پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ “امریکہ ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔”

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز