برطانوی ہائی کمشنر نے برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ویزا کے لیے درخواست دیں

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے منگل کے روز کہا کہ پاکستان سے جو بھی اس موسم گرما میں برطانیہ جانا چاہتا ہے، وہ جلد از جلد ویزا کے لیے درخواست دے۔

ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ہائی کمشنر نے کہا کہ درخواست گزاروں کو چاہیے کہ وہ ہائی کمیشن کو اپنے بائیو میٹرک جمع کرانے کے دن سے کم از کم چھ ہفتے کا وقت دیں۔

انہوں نے کہا، “مجھے خوشی ہے کہ بہت سے طلباء بھی برطانیہ جانے کا ارادہ کر رہے ہیں، لیکن پیغام ایک ہی ہے۔ برائے مہربانی اپنے ویزا کے لیے جلد از جلد اپلائی کریں۔ میں مایوسی کے لیے دوبارہ معذرت خواہ ہوں۔

Image Source: GII

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عوام سے عوام کے روابط ہماری یو کے پاک دوستی کا مرکز ہیں اور ہر سال برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تقریباً نصف ملین دورے ہوتے ہیں۔

دریں اثناء منگل کو برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور قانون کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانون کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر بات چیت ہوئی جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

دونوں حکومتوں کے درمیان قانونی تعلیم کے حوالے سے معاہدے ہوئے۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے