برازیلی فٹبالر ڈینی الویس کو خاتون کی بے حرمتی پر 4 سال قید

یوں تو دنیا بھر میں فٹ بال کھلاڑی خبروں میں رہتے ہی ہیں اور ان کے ریکارڈ اور پرفارمنس پر گفتگو ہوتی رہتی ہے مگر بعض اوقات یہی فٹ بالرز اپنے جرائم کی وجہ سے بھی خبر بن جاتے ہین اور کیونکہ ان کی شناخت دنیا بھر میں ہوتی ہے اس لیے ان سے کوئی غلطی یا خطا ہوجایے تو وہ خبر پھر دنیا بھر کے اخباروں مین چھپتی ہے اور میڈیا پر بھی آتی ہے –

سمانے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ سپین کی ایک عدالت نے بارسلونا اور برازیل کے سابق فٹبالر ڈینی الویس کو بارسلونا کے نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور انہیں ساڑھے چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
40 سالہ ڈینی الویس نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی،الویس کے وکیل نے ان کی بریت کی درخواست کی تھی جو خارج کر دی گئی تاہم وہ سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔عدالت نے الویس کو ساڑھے چار سال کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاتون کو 128,500 پاؤنڈز بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ متاثرہ خاتون کی گواہی کے علاوہ کئی اور شہادتیں بتارہی ہیں کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔استغاثہ نے نو سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا لیکن سپین میں جنسی زیادتی کے عمومی الزام کے تحت عصمت دری کے دعوے کی تحقیقات کی جاتی ہیں اور سزا چار سے 15 سال تک قید کی کا باعث بن سکتی ہے۔الویس نے بارسلونا کی 400 سے زیادہ مقابلوں میں نمائندگی کی جبکہ کلب کے ساتھ دو اسپیلز میں چھ لیگ ٹائٹل اور تین چیمپئنز لیگ جیتے۔ معروف فٹبالر برازیل کے 2022 ورلڈ کپ سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی