برائن میوندا نامی شہری فرضی وکیل بن کر 26 مقدمات جیت گیا

یوں تو دنیا بھر میں جرائم ہونا معمول کی بات ہے مگر بعض جرم ایسے انوکھے ہوتے ہیں کہ عالمی خبروں کی زینت بن جاتے ہیں ایسا ہی کچھ کینیا میں ہوا جہاں ایک شہری نے وکیل کا روپ دھار کر 26 ججوں کو بھی چونا لگا دیا اور اس طرح دلائل دیے کہ وہ مستند وکیلوں سے کیسز جیت گیا تاہم اس کے کسے رازدان یا جاننے والے نے اس کی اصلیت کھول دی –
میڈیا رپورٹس کے مطابق برائن میوندا نامی ایک شخص نے وکیل کا روپ دھار کا 26 مقدمات لڑے اور حیرت انگیز طور پر وہ تمام وہ کیس جیت گیا۔اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شہری نے کبھی بھی کوئی وکالت کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی۔

نوجوان شہری 26 مختلف مقدمات میں کورٹ آف اپیل ججز اور ہائی کورٹ کے ججوں کے سامنے پیش ہوا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے کیسز جیتنے میں کامیاب بھی ہوا اس کی خود اعتمادی کی بدولت کوئی یہ جج نہ کرسکا کہ یہ شخص زیادہ پڑھا لکھا ہے نہ وکیل ہے ۔ وہ خود کو ایک قابل وکیل کے طور پر پیش کرتا تھا اور وہ بھی اسطرح کہ ججوں میں سے کسی کو بھی اس پر شک نہیں ہوا۔ تاہم اس کی یہ عیاری زیادہ عرصہ نہ چل سکی کینیا کی لاء سوسائٹی نے برائن میونڈا نامی اصل وکیل کی طرف سے شکایات موصول ہونے کے بعد ہی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان جعلی وکیل کو پکڑا۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی