بدزبانی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل سے معافی مانگ لی۔ زرتاج گل نے الزام عائید کیا تھا کہ طارق بشیر نے ان کے پاس آکر ان کو گالیاں دیں اور شرمناک زبان استعمال کی جس پر تحریک انصاف کے مرد حضرات کے ہاتھوں وہ مار کھانے سے بچ گئے تھے -جیو نیو زکے مطابق قومی اسمبلی میں تلح کلامی کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا ہے ، طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی ہے، زرتاج گل نے بھی معافی قبول کرتے ہوئے معاملہ ختم کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کے پاس نشت پر گئے،طارق بشیر چیمہ بات کر رہے تھے کہ زرتاج گل غصے سے چیخ پڑیں ،زرتاج گل نے کہا یہاں سے دفع ہوجاؤ ،زرتاج گل کا غصہ دیکھتے ہی اپوزیشن رہنما جمع ہوئے،طارق بشیر چیمہ کو آغا رفیع اللہ فوری باہر لے گئے،اقبال آفریدی بنچز کے اوپر چڑھ کے طارق بشیر چیمہ کے پیچھے بھاگے، جس کے بعد پی ٹی آئی اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ زرتاج گل کو گالیاں دی گئیں وہ یہاں بتانے کے قابل نہیں، پیپلز پارٹی کے نبیل گبول ،شرمیلا فاروقی نے بھی زرتاج گل کے حق میں بیان دیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی