بدبخت بیٹے نے اپنے ہی گھر والوں سے زندگی چھین لی ؛ نا خلف بیٹا والد، بیوی اور بیٹی کو مار کر گھر سے فرار ہوگیا

پاکستان میں بےرحمانہ وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا غیروں کے بعد اب اپنے گھر والے ہی ایک دوسرے کی جان کے دشمن بننے لگے

ایسا ہی دلخراش واقعہ پاکستان کے شہر کوہاٹ میں پیش آیا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے سونے والے نے ظلم اور درندگی کی انتہا کردی اور چند روز قبل بھی ایسی ہی ایک واردات میں مخالفین نے گھر میں گھس کر 3 افراد کی جان لے لی تھی

کوہاٹ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنے خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ یہ خوفناک واقعہ ایف آر جواکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے والد، بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس بھیانک اور دردناک واقعے کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اس دوران قاتل موقع سے بحفاظت فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی