بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی پیدائش : بلاول ہاؤس میں میلے کا سماں : بلاول ماموں اور آصف علی زرداری نانا بن گئے :آصفہ بھی خالہ کہلائیں گی

پیپلز پارٹی کے چیرمیں بلاول بحٹو زرداری کے خاندان کے لیے آج ایک خوشخبری آئی

جب بختاور بھٹو نے بتایا کہ ان کو اللہ پاک نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے

اس خبر کے اتے ہی بلاول ہاؤس میں میلے کا سا سماںبندھ گیا

اور ملک کے چول وعرض سے مبارکبادوں کا دو ر شروع ہوگیا

بختاور بھٹو کی شادی اسی سال 29 جنوری کو کراچی میں ہوئی تھی

مگر ان کے شوہر کا تعلق لاہور سے ہے ان کے شوہر محمود چوہدری ایک معروف صنعت کار محمد یونس کے فرزند ہیں

جن کا بیرون ملک کاروبار ہے

بختاور اور دبئی میں مقیم تاجر محمود چودھری کی منگنی 27 نومبر 2020 کو ہوئی جس میں بلاول ہاؤس کے وسیع و عریض لان کو پھولوں سے سجا ہوا دیکھا گیا۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی نے رواں سال کے شروع میں دھوم دھام سے شادی کی ،تاہم اس میں صرف 500 افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا ۔

۔جیالوں کو اس خبر کا بھی انتظار ہے کہ بھٹو کے گھر آنے والے اس نئے مہمان کا نام کیا ھوگا

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں