بختاور بھٹو کی 32ویں سالگرہ پر شوہرمحمود چوہدری کا سرپرائز گفٹ ؟

بختاور بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر محمود چوہدری نے انہیں زبردست سرپرائز دیا۔

بختاور کے شوہر نے اپنی محبت کے اظہار کی لیے پھولوں کا سہارا لیا اور بختاور کو ایک خوبصورت گُلدستہ دیا جس میں تحریر تھا کہ ’میری حیرت انگیز اہلیہ کے لیے۔‘

انہوں نے بیٹے کی طرف سے بختاور بھٹو کو ’نمبر ون مام‘ کا خطاب بھی دیا، اور ایک کارڈ بھی دیا جس میں والدہ سے محبت کا اظہار کیا گیا

بعد ازاں بختاور بھٹو نے بھی یہ اسٹوریز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں ، اور مزید انسٹاگرام اسٹوریز میں گلدستے شیئر کیے اور بتایا کہ یہ گلدستے والد آصف علی زرداری، بہن آصفہ بھٹو زرداری، اور بھائی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ہیں۔

بختاور بھٹو زرداری25جنوری1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو گزشتہ برس کے آغاز میں محمود چوہدری کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر 2021 کو بیٹے ’میر حاکم محمود‘ کی پیدائش ہوئی تھی وہ آجکل لاہور میں مقیم ہیں ۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں