بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ :بجلی فی یونٹ 3 روپے مہنگی

آئی ایم ایف سے مزاکرات کے بعد حکومت نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی حامی بھر لی تھی -آج اس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا -وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی،3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا۔

بجلی صارفین سے 76 ارب کی اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی مد میں وصول کی جائے گی۔ صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے ایک روپیہ فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی گئی ہے جو آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا، وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور