بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک کے کئی شہروں میں بارش کے باوجود گرمی اور حبس کی شدت کم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ائیرکندشنر کا استعمال بڑھ جانے سے بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوگیا – بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے اور اس تناسب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔سولر پاور پلانٹس سے193بگاس سے 147اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔لاہور میں بھی لوڈشیڈنگ میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں 6 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ چکا تھا جس میں آج مزید اضافہ ہوگیا ۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے

عمران خان نے سپریم کورٹ کی خواہش پر مزاکرات کا گرین سگنل دے دیا