بجلی کا بحران :پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا آغاز

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا کیونکہ بجلی کا مجموعی شارٹ فال 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ پاور ہاؤسز کو فرنس آئل کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کی پیداواری صلاحیت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس وقت لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو 700 میگاواٹ بجلی کی کمی کے سبب پنجاب کے شہری علاقوں کو 2 سے 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ دیہی علاقوں کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے کہیں زیادہ ہوگیا ہے ۔
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لوڈ بڑھنے کے بعد صوبے میں آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ رمضان 2022 سے قبل پاور ڈویژن نے ملک بھر میں سحری، افطار اور نماز تراویح کے خصوصی اوقات میں صفر لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان