بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈؤن کے سبب ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ

حکومت کی جانب سے اج عوام کو بجلی چوروں کے حوالے سے باخبر کیا گیا -میڈیا ذرائع کے مطابق اب تک کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 26 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں -لوگوں کے ساتھ ملی بھگت کرنے والے 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد بجلی چور افراد گرفتار کئے گئے ، آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، حیسکو نے 48، سیپکو نے 98 اور کیسکو نے 32 مجرمان گرفتار کیے۔ کئی شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران افسران اور عملے کو مجرمان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہوا اور چار اہلکار زخمی ہوئے، آپریشن کے دوران متعدد افسران اور اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا گیا۔اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497 ملین وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے ، گیپکو نے 251 ملین اور 1001 مجرمان گرفتار کیے، فیسکو نے 377 ملین روپے واپس لیےاور 1258 افراد گرفتار کیے، آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کرکے ان سے 220 ملین روپے وصول کیے۔اسی طرح میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا، حیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور کیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا، آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، ہیسکو نے 48، سیپکو نے 98 اور کیسکو نے 32 مجرمان گرفتار کیے۔ پاکستان میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ میں کافی کمی آئی ہے کیونکہ یہ بجلی چور آزادی کے ساتھ 24 گھنٹے بجلی کے ضیاّع میں مشغول تھے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور