بجلی میں بڑا اضافہ تو اب ہوگا ؛ پہلے تو صرف ٹریلر چل رہا تھا

پاکستان کے نیشنل چینل دنیا نے دل ہلادینے والی خبر سنادی وہ غریب پاکستانی جو بجلی کا ایک یا 2 پنکھے چلا کر اپنی آدھی تنخواہ بجلی کے بلوں میں ادا کررہے تھے اور گھر کا صرف ایک کمرہ بلب سے روشن ہورہا تھا ان کے لیے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اس بار بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اخافہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے –
ملک میں بجلی کا مہنگا ترین پیداواری ٹیرف منظور ہونے کا امکان ہے، کوٹ ادو پاور کمپنی نے درخواست نیپرا کو جمع کروا دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق نیپرا کو بجلی کے 77 روپے 31 پیسے فی یونٹ تک ٹیرف کی درخواست دیدی گئی جو کوٹ ادو پاور کمپنی نے جمع کروائی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو کرے گی۔دریں اثنا کوٹ ادو پاور کمپنی کی جانب سے 228 میگا واٹ تا 347 میگا واٹ کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں مانگ لیا ہے اور پیداواری ٹیرف میں 5 روپے 37 پیسے تک کپیسٹی پیمنٹ شامل ہے۔ اگر ایک یونٹ 77 روپے کا ہوگیا تو 30 ہزار روپے کمانے والا ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی جائے گا -امید ہے کہ حکومت اس طرح کا ظالمانہ فیصلہ نہیں کرے گی کیونکہ مظلوم کی بددعا عرش کو ہلا دیتی ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور