باکسر عامر خان اور مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی عاصم منیر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند جنھوں نے حال ہی میں بھارت فائٹر کو شکست دی تھی ، جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دے کر دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائی تھی اور ملک کا نام روشن کیا تھا –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے