دنیا بھر میں تو حکومتی جلاد یا اہلکار مجرم کو پھانسی دیتے ہیں مگر ایران میں معاملہ مختلف ہے یہاں شرعئی احکامات کا اطلاق ہوتا ہے جس کے مطابق قاتل کو تختہ دار پر لٹکا کر مقتول کے ورثاء سے لٹکانے کا عمل کروایا جاتا ہے مگر آج ایک حیران کن خبر اس سلسلے میں سننے کو ملی کی بیٹی نے اپنے والد کو قاتلوں کو جو اس لڑکی کی ماں اور نانا تھااپنے ہاتھوں سے پھانسی دیمریم کریمی کا ابراہیم نامی شوہر مبینہ طور پر اسے سالہا سال سے گھریلو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ مریم اس سے طلاق مانگتی تھی مگر وہ اس سے انکاری رہا۔ جس پر بالآخر تنگ آ کر مریم نے اسے قتل کر دیا۔ عدالت کی طرف سے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر عملدرآمد مقتول کی وارث ہونے کی وجہ سے مریم کی بیٹی کے ہاتھوں کروایا گیا۔
ایران میں شرعی قوانین کے تحت بیٹی نے اپنے ہاتھوں سے ماں اور نانا کو پھانسی دے دی
خبر لنک : https://t.co/s6fxB5R0D7#cheeghanews pic.twitter.com/075LfJnS59— Cheegha News (@NewsCheegha) August 30, 2022
آپ سب جانتے ہیں کہ سعودی عرب کی طرح ایران میں بھی شرعی احکامات کے مطابق مجرمان کو سزا دی جاتی ہے اس لیے عدالت نے معاملہ پھانسی کی سزا پانے والی خاتون مریم کی بیٹی کے ہاتھ میں معاملہ دے دیا کہ وہ اپنی ماں کو سزا دلوانا چاہتی ہے یا نہیں جس پر مریم کی بیٹی نے اپنی ماں اور نانا کو معافی دینے سے انکار کیا جس کے بعد ایرانی شعئی عدالت کے ھکم کے مطابق خاتون اور اور اس کے والد کو کرسی پر کھڑا کرکے گلے میں پھندا ڈال دیا گیا اور اس بیٹی کو کہا گیا کہ ان مجرمان سے اپنے کون کا بدلہ لینے کے لیے کرسی کو دھکا دے کر ہٹا دے جس پر لڑکی نے پہلے اپنی والدہ اور پھر اپنے نانا کو پھانسی دے دی