بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا اور راکھی ساونت کی لڑائی تھانے تک پہنچ گئی

بالی ووڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ نہ صرف خود راکھی ساونت کے خلاف محاذ آرائی پر اتر ائیں بلکہ انھوں نے ان تمام خواتین کو بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی جو راکھی ساونت کے قہر کا شکار ہوئیں -ان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ناقابل اعتبار خاتون ہے جو اپنے مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے -بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا نے ساتھی اداکارہ راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی, ممبئی کے اوشیوارا پولیس سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں تنوشری نے راکھی پر 5 سال قبل 2018 میں می ٹو مہم کے دوران نفسیاتی صدمہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

 

تنوشری دتا کے مطابق راکھی نے ان پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس سے ان کی ساکھ اور شوبز کیریئر متاثر ہوا ہے, اداکارہ نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے شوبز کیریئر کو تباہ کرنے میں بھی ان کا ہاتھ تھا ، راکھی ساونت ایک گہری سازش کا حصہ بنی ہوئی تھیں, تنوشری کے مطابق وہ راکھی کے خلاف قانونی راستہ اپنا رہی ہیں تاکہ وہ خود مزید نقصان سے بچا سکیں اور انہیں انصاف مل سکے۔ انہوں نے ہراسانی اور بدمعاشی کے شکار دیگر متاثرین پر زور دیا کہ وہ بھی آگے بڑھیں اور اپنے حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس