27
کوئٹہ: بارکھان میں بے دردی سے قتل ہونے والے تین افراد کے ورثاء کا کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پولیس کو ایک کنویں سے خاتون اور اس کے دو بیٹوں کی گولیوں سے چھلنی تین لاشیں ملی ہیں۔ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران پر بارکھان میں خوفناک قتل کا الزام ہے۔ مقتول کے ورثاء محمد مری کے لاپتہ خاندان کے پانچ افراد کی بازیابی اور کھیتران کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ورثاء نے حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا عزم کیا اور دعویٰ کیا کہ عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ پولیس کا ’ڈرامہ‘ تھا۔