بارش کے خدشےکے باعث کل کراچی میں ہاف ڈے ورکنگ ہوگی

گوادر میں ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ نے دوسرے شہروں میں بارش کے سبب اہم ایڈوائزری جاری کردی کیونکہ کل دن میں کراچی میں انتہائی تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے -کراچی کی حکومت نے بچوں اور ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کراچی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی ڈویژن میں بارش کی پیش گوئی پر سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آدھی چھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کراچی ڈویژن میں کل 2 بجے کے بعد سے مختلف اوقات میں بارش کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کل یکم مارچ کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر مت نکلیں۔تاہم اب اس پر عمل درآمد ہوگا یا نہین یہ تو کل کو ہی معلوم ہوسکے گا کیونکہ مختلف دفاتر میں کام دن 10 بجے سے شروع ہوکر رات تک جاری رہتا ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا