پاکستانی جن کا 5دنوں سے ٹھنڈ سے برا حال تھا ان کے لیے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔جس کے بعد حقیقی سردی کا آغاز ہوگا – پاکستان میں کئی ماہ سے خشک موسم چل رہا ہے بارشیں روٹی روٹھی لگ رہی ہین اس کے بارے میں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی کہ طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہوائیں بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جو 28 دسمبرسے 29 دسمبر تک ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو ں گی –
مغربی لہر کے باعث 27 ،28 اور 29 دسمبرکے دوران کوئٹہ، ژوب، بارخان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی ، پنجگور، قلات، خضدار، سبی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن، پشین، گوادر، جیوانی ،تربت نصیر آباد اور لسبیلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان، کوہاٹ سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، ، سرگودھا، اسلام آباد، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
جبکہ سندھ او ر پنجاب کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، گجرات گوجرانوالہ سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، بھکر اور رحیم یار خان میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔