پاکستان پر فیٹف کی جو تلوار 2 سال سے لٹک رہی تھی آج وہ تلوار سر سے ہٹ گئی -گزشتہ روز فرانس کے شہر پیرس میں اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی دہشت گردی سمیت دیگر دیے گئے 34 نکات پر کام اور جدوجہد کو سراہا گیا ،فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیرملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہوجائے گا-
فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔
�
فیٹف کے اس فیصلے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان بھی سامنے آیا ہے ان کا کہنا تھا کہ فیٹف گرے سے نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں ،فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی فتح ہے،چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ اس کامیابی کا سہراعمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ،آرمی چیف نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔