باجوہ نے سب کو جھوٹے سبز باغ دکھاکر ساتھ ملا رکھا تھا ؛عمران خان

جب سے آرمی چیف کی تبدیلی کا عمل ہوا ہے کپتان سابق آرمی چیف کے بارے میں کھل کر بات کرنے لگے ہیں -سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے رابطہ رہتا تھا لیکن اسٹیبلشمنٹ سے اس وقت کوئی رابطہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا تھا وہ سب کو وزیراعظم ،آرمی چیف اور حکومت دلوانے کے سبز باغ دکھا کر اپنے ساتھ رکھتے تھے -ان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، قانون کی حکمرانی میں وہی کردار ادا کرسکتی ہے،

اسٹیبلشمنٹ میں اوپر بیٹھا شخص ہی سب کچھ ہوتا ہے۔الیکشن کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ حکومت انتخابات 2023 سے آگے لے کر جانا چاہتی ہے، معاشی صورتحال میں انتخابات کو آگے لے کر جانا ممکن نہیں، معیشت کی یہی صورتحال رہی تو فروری مارچ تک ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی