باجوہ اور ثاقب نثار پاکستان اور پاکستانی قوم کے مجرم ہیں ؛کیپٹن صفدر نے ریڈ لائین کراس کردی

نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر آج ایک مرتبہ پھر عدالت میں پیش ہوئے تو وہ اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکے اور سابق آرمی چیف پر الزامات کی بوچھاڑ کردی -ان کاکہنا تھا کہ پوری قوم بھوک سے مررہی ہے اور باجوہ اور اس کا خاندان دبئی میں مہنگی ترین شاپنگ اور سونا خریدنے میں مصروف ہے
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تباہی میں سب سے بڑا ہاتھ اسی آرمی چیف کا ہے

انھوں نے ثاقب نثار کو بھی پاکستانیوں کا دشمن قرار دے دیا -ان کا کہنا تھا کہ میں ریٹارڈ کیپٹن ہوں اور آپ ریٹائرڈ آرمی چیف اب ہم دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے اس لیے باہر سیر سپاٹے کرنے کی بجائے ملک پر توجہ دیں کیا پاکستان کو لوٹنا ہی آپ کامقصد تھا -کیونکہ آپ کی کی گئی غلطیوں کی پوری پی ڈی ایم بھگت رہی ہے -انھوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ اب مسلم لیگ نون عنقریب ان کے خلاف بھی عدالت کا دروازہکھٹکھٹائے گی -انھوں نے عدالت میں جو درخواست دی ہے اس میں سابق آرمی چیف اور سابق کور کمانڈر کو بھی ذمہ دار قرار دیا ہے -مگر اس بیان سے مسلم لیگ کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ انھوں نے جس طرح باجوہ کا نام لے کر الزامات عائید کیے ہیں اور جو زبان استعمال کی ہے اس سے اسٹیبشمنٹ ناراض ہو سکتی اور تحریک انصاف بھی اسٹیبشمنٹ پر دباؤ ڈال سکتی ہے کہ ادارے کیپٹن صفدر کے اس فوج اورریاست مخالف بیان کا نوٹس لی

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب