بابر اور رضوان نے انگلینڈ فیکٹری سے ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی پرعزم ہیں کہ اس بار ٹرافی لیے بنا واپس نہیں آئیں گے – خدا کرے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں اور مایوس اور افسردہ قوم کو کوئی خوشی ملے – اسی حوالے سے بابر اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔جیونیوز کے مطابق دونوں کرکٹرز اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے،بتایا جا رہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

اس حوالےسے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔واضح رہے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں وہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلے گی، انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان ہوں گے جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔اس سے پہلے شاہین آفریدی بھی کہ چکے ہیں کہ قوم یقین کرے وہ اور ان کی تیم اس بار ٹی تونٹی ورلڈ کپ ٹرافی لے کر ہی واپس لوٹیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس بار وہ گرین شرٹ کی بیک پر لکھے اپنے نام کےلیے نہیں بلکہ اپنے شرٹ کے آگے لکھے بڑے نام پاکستان کیلئے کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشخبری سنائیں گے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی