پاکستان کے نامور بلے باز اور اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم جب سے پاکستان کی قومی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں انھوں نے رنز کے انبار لگا دیے ہیں -تینوں فارمیٹ میں اپنی حیران کن کارکردگی سے انھوں نے دنیا کے بہترین بلے بازوں سے بےشمار رہکارڈ چھین لیے ہیں -یہی وجہ ہے کہ جب وہ میدان میں اترتے ہیں تو گراؤنڈ بابر ..بابر … کے نعروں سے گونج اٹھتا ہے اور انھوں نے بھی اپنے پرستاروں کو کبھی مایوس نہیں کیا -آج ایک بار پھر پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے اور وہ 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے۔بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے، ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔بابر اعظم 5000 ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی ہیں۔