بابر اعظم کوہلی اور روہیت کے بعد رنز کے اعتبار سے ٹی ٹونٹی میں تیسرے نمبر پر آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹونٹی میں بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے -اپنی بہترین کارکردگی کی بنا پر ٹی20انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے،نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20میچ میں 57رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم ٹی20انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں.

بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105ٹی20انٹرنیشنل مقابلوں میں 42.12کی اوسط سے 3ہزار 538رنز سکور کررکھے ہیں،فہرست میں ویرات کوہلی 115میچوں میں 52.74کی اوسط سے 4ہزار 8رنز بناکر پہلے جبکہ انکے ہم وطن روہت شرما 148میچوں میں 31.33کی اوسط سے 3ہزار 538رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

-اس فہرست میں نائب کپتان محمد رضوان کا نواں نمبر ہے وہ 86میچز میں 48.66کی اوسط سے 2ہزار 822رنز بناسکے ہیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی