کرک
پاکستان کے موجودہ کپتان اور اوپننگ بیٹسمین جنھوں نے 2022 میں بہترین بینگ پرفارمنس دکھائی تھی ان کی اس کارکردگی پر انہیں آئی سی سی کی جانب سے انعامات اور اعزازات سے نوازا بھی جارہا ہے -پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ،آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد”سر گیری سوبرز “کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا ہے ۔
بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سر گیری سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے، بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ گزشتہ سال 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔