بابر اعظم نے 251 میچز میں 11000 رنز بناکر ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

بنگلا دیش کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے، دونوں بیٹسمینوں نے کامیابی سے ہدف عبور کرنے کے کامیاب تعاقب میں 1000 رنز کرنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم دونوں نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ 5 سنچری شراکت کا ریکارد بھی اپنے نام کیا -کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے درمیان اب تک 8مرتبہ 100 رنز سے زیادہ کی پارٹنرشپ ہوچکی ہے اور یہ بھی ورلڈ ریکار ڈہے –

 

اس کے علاوہ یہ دونون کھلاڑی رضوان اور بابر 16 مرتبہ ففٹی رنز پلس پارٹنرشپ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے 50 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول کے پاس تھا جو 15بار ففٹی پلس شراکت بنا چکے تھے – آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اور رضوان کے درمیان 101 رنز کی شراکت ہوئی، میچ میں رضوان نے 69 اور بابر اعظم نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔ بابراعظم نے 251 میچز کھیل کر 11 ہزار رنز بنا نے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ان سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا ، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ اعزاز 261 اننگز میں حاصل کیا تھا ، سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں 11 ہزار رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی