بابر اعظم نے کپتانی قبول کرنے کے لیے کڑی شرط لگادی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کے بعد بابراعظم نے بھی مطالبہ کر دیاہے کہ انہیں اگر کپتان بنانا ہے تو پھر تینوں فارمیٹ کا بنایا جائے ، وہ اپنے مطالبے پر ڈٹ بھی گئے ہیں ۔ان کو کہا جارہا تھا کہ آپ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے کپتان بن جائیں مگر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ اور ریڈ بال دونوں کی کپتانی کرنا چاہتے ہیں -دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کو بھی بتادیا گیا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی اور پھر پی ایس ایل میں بدترین کارکردگی کے بعد ان کو کسی طور کپتانی نہیں دی جائے گی –

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محسن نقوی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اسے کپتان سے متعلق تجاویز کی ہدایت کی جس پر سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان اور بابراعظم کا نام بھجوایا ۔ چیئرمین نے مشاور ت کے بعد بابراعظم کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا لیکن اب دعویٰ سامنے آ رہاہے کہ بابراعظم نے بھی مطالبہ کر دیاہے کہ انہیں تینوں فارمیٹ میں کپتانی دی جائے ۔مگر جس طرح سے شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بحیثیت کپتان ایکسپوز اور فلاپ ہویے ہیں بابر کو پتہ چل گیا ہے کہ بورڈ کے پاس ان کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں بچا کیونکہ بابر نے بحیثیت کپتان بھی شاندار طریقے سے پرفارم کیا تھا اور پاکستان تینوں فارمیٹ میں دنیا پر راج کررہا تھا -مگر ورلڈکپ میں ٹیم سیلیکشن پر پوری قوم ان سے ناراض ہوگئی تھی جس کا خمیازہ بابر کو بھی بگھتنا پڑا تھا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی