پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی بابر اعظم اپنے بلے کے جادو سے جب بھی میدان میں اترے ہیں بڑوں بڑوں کو حیران و پریشان کردیتے ہیں -انھوں نے ویرات کوہلی جیسے عظیم الشان کھلاڑی سے بہت سے ورلڈ ریکارڈ چھینے اور آج انھوں نے خود کو یونیورسل باس کا ٹائٹل دینے والے کرس گیل سے ایک بڑا ریکارڈ چھین کر اپنے نام کرلیا –
قومی ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے بابراعظم نے 271 رننگز میں بنا کر توڑ دیا ہے ۔یاد رہے کہ بابراعظم آج لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کھیل رہے ہیں اور نصف سینچری بنا چکے ہیں ۔بابر اعظم آج 72 رنز بنا کر امیر حمزہ کی گینڈ پر آؤٹ ہوئے -مگر اس سے پہلے ہی انھوں نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا –
بابر اعظم نے کرس گیل سے ٹی ٹونٹی کا ورلڈ ریکارڈ چھین لیا
30