بابر اعظم نے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ چھوڑ دیا-ایک نجی ٹی وی نے اس خبر کی تصدیق کردی کہ بابر اعظم اس بار پشاور زلمی کی جانب سے کھیلیں گے -پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا-اب شعیب ملک کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ شعیبملک کراچی کنگز کی قیادت کرتے ہیں یا کراچی کنگز کو واحد ٹرافی دلوانے والے عماد وسیم ایک مرتبہ پھر کپتانی کا سہرا سر پر سجاتے ہیں –

 

 

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے، اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ۔خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔ کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ “کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں”، بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا-انھوں نے بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنے پراہلیان کراچی کا شکریہ ادا کیا

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی