بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ ففٹیاں بناکر کوہلی کاریکارڈ توڑ دیا

پاکستان تیم کے کپتان بابر اعظم کا بیٹنگ میں کئی سالوں سے راج برقرار ہے کل کے میچ میں انھون نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھائی اور 75 رنز کی شاندار اننگ کھیلی -اس اننگ کی بدولت بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابر اعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ سنگ میلک آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔ انکے ان 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا سکور بناچکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی