بابر اعظم نے محمد یوسف کا سال میں سب سے زیادہ رنز بنا نے کا ریکارڈ توڑ دیا

اگرچہ پاکستان کی ٹیم کی ٹیسٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی تاہم بابر اعظم کا بلا مسلسل رنز اگلتا رہا اور انھوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اس طرح بابراعظم سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں،قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔اس وقت وہ 161 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں – اس طرح طرح ان کا ایک سال میں سکور2579 ہوگیا ہے –

 

 

 

محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے ،کپتان بابراعظم نے 2022 میں 2436 رنز بنا کر اعزاز اپنے نام کیا، بابراعظم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی