بابر اعظم نے ایک بار پھر ویرات کوہلی اورکرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 فارمیٹ میں 7 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے تیز 7000 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

بابر نے سنٹرل پنجاب کے نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران جنوبی پنجاب

کے خلاف اپنی 187 ویں اننگز کھیلتے ہوئے ا7000 رنز مکمل کیے اتوار کو جب وہ بیٹنگ کے لیے آئے تو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے اسے صرف چار رنز درکار تھے۔

بابر نے کل کے میچ میں ایک اور ففٹی بھی بنائی اور ناٹ آؤٹ بھی رہے

کرس گیل نے اپنی 192 ویں اننگ میں 7 ہزار ٹی 20 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

بابر کرس گیل کے ریکارڈ سے تین اننگز کم تھے جب وہ اس سال کے شروع میں 6000 رنز تک پہنچ گئے تھے

تب سے ،بابر اعظم نے اپنے مجموعی ٹی 20 رنز میں مزید 1000 رنز شامل کرنے کے لیے صرف 22 اننگز لی ہیں۔

۔

ان کے 7،000 ٹی 20 رنز میں سے 2،204 ٹی 20 آئی میں بنائے گئے ہیں

۔ اس سال اپریل میں ، بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز بنانےوالے کھاڑی بنے ،۔

بابر اعظم نے صرف 52 اننگز کھیل کر اپنے 2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے تھے

، جبکہ کوہلی ، جنہوں نے اس سے قبل تیز ترین 2 ہزار ٹی 20 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا

وہ، 56 اننگز میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔
وہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہزار رنز بنانے والے 11 ویں کرکٹر ہیں۔

پچھلے ہفتے ، بابر نے اپنے کیریئر کی چھٹی ٹی 20 سنچری بنا کر ایک پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی 20 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بنایا۔

ا

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے