بابر اعظم نے آسٹریلیا کا چیلنج قبول کرلیا : 102 پر ناٹ آؤٹ

پاکستان کے ورلڈ کلاس بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر ثابت کردیاکہ اس موجودہ دور میں وہ دنیا کے سب سے بہترین بلے بازہیں- آج کے پریشر میچ میں انھوں نے سارا دن بلا تھامے رکھا اور سنچری بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے -ان کا بھر پور ساتھ عبداللہ شفیق نے دیا جنھوں نے 71رنش بنائے ہیں اور وہ بھی وکٹ پر موجود ہیں ان دونوں کی شاندار پرفارمنس نے آسٹریلیا کی ٹیم کے پسنے نکال دیے اس وقت میچ دلچسپ صورتحال میں داخل ہوگیا ہے اور کوئی ٹیم بھی یہ میچ جیت سکتی ہے اگر پاکستان یہ ٹارگٹ حاصل کرلیتا ہے تو وہ 500 رنز چیز کرکے میچ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 506رنز کا ہدف دے دیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو اچھا آغاز فراہم کرنے میںناکام رہے اور امام الحق صرف 1سکور بنا کر لیون کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے اظہر علی 6سکور بنا کر گرین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

پھر بابر اعظم میدان میں آئے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جبکہ ان کا ساتھ اوپنر عبد اللہ شفیق نے دیا جو 71سکور بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 314رنز درکار ہیں

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی