بابر اعظم دنیا کے 4 بہترین ون ڈے کھلاڑیوں کی لسٹ (2021) میں شامل

پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اعلان کے مطابق، ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے دیگر تین کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ اور جنوبی افریقہ کے جانیمن ملان شامل ہیں۔

اس فہرست میں ایک طلسماتی آل راؤنڈر، دو شاندار اوپنرز اور 50 اوور کے فارمیٹ میں ٹاپ رینک والے بلے باز شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے نو میچوں میں دو نصف سنچریوں کی مدد سے 39.57 کی اوسط سے 277 رنز بنائے اور 17.52 کی اوسط سے 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

ان کی یادگار کارکردگی زمبابوے کے خلاف تھی جب وہ ہرارے میں دوسرے ون ڈے میں بلے اور گیند دونوں سے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی

اسٹار بلے باز بابر اعظم نے 2021 میں صرف چھ میچ کھیلے لیکن سال بھر اپنی بہترین فارم میں رہے۔ انہوں نے چھ میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

بابر اعظم کی اس سال بہترین کارکردگی انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے جیتنے کا سبب بنی جب انہوں نے ٹیم کے 50 فیصد کے قریب رنز بنائے۔

اس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے جنوبی افریقہ کے کرکٹر جانیمن ملان نے گزشتہ سال آٹھ میچوں میں 84.83 کی اوسط سے دو سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 509 رنز بنائے ہیں۔

چوتھے کھلاڑی، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ ہیں جنہوں نے 14 میچوں میں 79.66 کی اوسط سے تین سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 705 رنز بنائے۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز