بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں؛محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایک بار پھر قومی ٹیم پر کھل کر برس پڑے اور اس بار انھوں نے بابر اعظم اور رضوان کو بھی ایوریج کھلاڑی قرار دے دیا حالانکہ خود �حفیظ نے کبھی ایک میچ بھی ٹیم کو نہیں جتوایا اور ہمیشہ اہم موقعوں پر وکٹ گنواتے رہے اور ایک سیریز میں ڈیرین سٹین نے انہیں 15 بار آؤٹ کیا تھا – سابق اوپنر نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان پوری ٹیم کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتے، بابر گزشتہ کئی سال سے نمبر تین پر بیٹنگ کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں نمبر تین پر کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم مضبوط بیٹر ہیں جو ہر کنڈیشنر میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں، صائم اگر ناکام بھی ہوتے ہیں تو تب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے کیونکہ وہ دلیر بیٹر ہیں، ڈرتے نہیں، ، صائم ایوب ٹی ٹونٹی ،ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ تینوں فارمیٹس کے کھلاڑی ہیں۔محمدحفیظ نے سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے کہا کہ کرکٹ بدل گئی ہے، تسلسل بے شک کم ہو لیکن پرفارمنس کا امپیکٹ ہونا چاہیے، دیگر ٹیمیں ایک یا دو کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں، ہر میچ میں کوئی نیا کھلاڑی پرفارمنس دیتا ہے۔

محمدحفیظ نے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ سے پہلے سیریز میں صائم اچھا پرفارم نہیں بھی کرپاتا تو بھی صائم ایوب کو ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان خان کی دوبارہ ٹیم میں شمولیت کے بارے میں حفیظ کا کہنا تھا کہ یہ تینوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تینوں کھلاڑی پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے جس کی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں منتخب کیا جاتا، اگر پیراشوٹ سے سلیکشن ہوگی تو ڈومیسٹک کرکٹرز کو غلط پیغام دیا جائے گا۔

محمدحفیظ نے کہا کہ سابق چیئرمین کی جانب سے پاکستانی کوچز پر سفارشیں قبول کرنے کے الزامات پر دکھ ہوا۔اپنی کوچنگ پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے لیول ون کوچنگ کورس کیا ہوا ہے، کوچنگ کورس تعلیم ہے، ضرور کرنا چاہیے لیکن کوچنگ کورس ہی سب کچھ نہیں، اگر کوچنگ کورس پر چلنا ہے تو سب سے زیادہ مارکس والے کو قومی ٹیم کا کوچ لگا دیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی