بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان منتخب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کی شاندار بیٹنگ اورعمدہ فارم کی بدولت پاکستان نے کئی میچز جیتے ان کی اسی شاندار کارکردگی کی بنا پر انہیں انہیں نہ صرف دنیا کے 11 بہترین پلیرز میں شامل کرلیا گیا بلکہ ان کو آئی سی سی ٹیم آف دی ائیر کا کپتان بھی چن لیا گیا ہے –
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ، آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی جانب سے صرف بابر اعظم شامل ہیں اس کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ، بابر اعظم کے علاوہ اس ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھ سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج،

 

ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی