پاکستانی کپتان بابر اعظم جس پر بلاشبہ اس پوری قوم کوفخر ہے ،نے جمعرات کو یہاں سڑک پر افطاری تقسیم کی اور اپنے علاقے کے لوگوں سے گھل مل گئے اور ان افراد کی افظار کے لطف کو دوبالا کردیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر کو یہاں کی ایک سڑک پر لوگوں میں افطاری تقسیم کرتے دیکھا جا سکتا ہےپاکستان کے مایہ ناز سپنر شاداب خان نے بھی اس نیکی کے کام میں بابر اعظم کے ساتھ حصہ ڈالا۔
— Cricket with Anas (@CricketwithAnas) April 7, 2022
بابراعظم ایک طویل وقفے کے بعد اپنے گھر واپس آئے جس کے دوران انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 اور ہوم آسٹریلیا کے دورے میں شرکت کی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کچھ ریکارڈ توڑ اننگز کھیلی، جس میں دو سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو تاریخی ون ڈے سیریز میں فتح دلائی۔