بابراعظم تینوں فارمیٹ ( ٹیسٹ ،ون ڈے، ٹی- ٹونٹی) میں ویرات کوہلی سے آگے

ہندوستانی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم سے نیچے آ گئے ہیں۔

کوہلی پہلے ہی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر سے نیچے تھے لیکن تازہ ترین رینکنگ جاری ہونے کے بعد ہندوستانی بلے باز دو درجے نیچے آگئے اور اب 747 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

سابق ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں صرف 26.50 کی اوسط سے 53 رنز ہی بنا سکے ۔

کوہلی بابر سے دو درجے اوپر تھے، لیکن اب بابر اعظم ان سے آگے نکل گئے ہیں ۔

ہندوستانی بلے باز،ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں، دوسرے نمبر پر ہے – جبکہ بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ۔ پاکستانی بلے باز کے 873 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ کوہلی کے 844 پوائنٹس ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر 805 کے ساتھ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوہلی ٹاپ 10 میں بھی نہیں ہیں۔ ہندوستانی بلے باز 657 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی