اے ٹی سی عدالت میں عمران خان اور یاسمین راشد کی ضمانتیں منظور

آج عمران خان اور یاسمین راشد کے لیے جمعہ مبارک ثابت ہوا اور انہیں کئی مقدمات میں ضمانت مل گئی -انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کردیں۔

آج اسلام اباد میں انسداددہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں،عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
خان کے علاوہ تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد کی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی گئی، جج ارشد جاوید نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نے یاسمین راشد کے خلاف سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یاسمین راشد نے این اے 130 سے نواز شریف کے خلاف الیکشن بھی لڑا تھا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد میں ان کے نشان لیپ ٹاپ کو ایک لاکھ سے زیادہ ووٹ ملا تھا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم